جموں و کشمیر کیلئے بجٹ لوک سبھا میں پیش

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے پیر کو زائد از 1.42 لاکھ کروڑ کا بجٹ مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کیلئے پیش کیا ۔ یہ بجٹ مالی سال 2022-2023کیلئے ہے ۔ وزیر فینانس نرملا نے اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کے درمیان بجٹ پیش کیا ۔بعض ارکان بشمول کانگریس ایم پی منیش تیواری نے مطالبہ کیا کہ بجٹ پر مباحث کیلئے مزید وقت دیا جائے ۔ اپوزیشن ارکان وزیر فینانس کی جانب سے پیش کردہ تحریک کی مخالفت کررہے ہیں جس میں بعض قواعد کو معطل کردینے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ لوک سبھا ایک ہی روز مباحث مکمل کرلیں ۔ تیواری نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے وقت حکومت نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کا جذباتی طور پر ملک سے اٹوٹ تعلق رہے گا اور یکساں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا ۔