٭ نئی دہلی۔ کئی کانگریس قائدین کی جانب سے این ڈی اے حکومت کے دفعہ 370 کو جموں و کشمیر میں منسوخ کرنے کے اقدام کی تائید میں بیانات دیئے ہیں، سینئر پارٹی قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ پہلے انہیں جموں و کشمیر کی اور کانگریس کی تاریخ پڑھنی چاہئے۔ کانگریس قائد جناردھن دویدی نے دفعہ 370 کی تنسیخ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی غلطی ہے جس کو درست کیا گیا ہے۔
