جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں آڑے آنے والی تمام دیواروں کو مسمار کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی نہیں چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں سال آئندہ 22 مئی کو رئیل اسٹیٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں جموں وکشمیر ائیل اسٹیٹ کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔