جموں و کشمیر کی تقسیم کے بعد دارجلنگ کی پارٹیوں کا مرکز زیرانتظام موقف کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

دارجلنگ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام )مرکز کی جانب سے دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کے فیصلہ کے بعد مغربی بنگال کے علاقہ دارجلنگ کی سیاسی پارٹیوں نے اپنے علاقہ کیلئے مرکز زیرانتظام موقف کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی نے اپنی انتخابی منشور میں تیقن دیا تھا کہ دارجلنگ کی پہاڑیوں میں احتجاج کا سیاسی مستقل حل نکالا جائے گا ۔ دارجلنگ میں گورکھا نسل کے افراد کی غالب آبادی ہے اور وہ علحدہ گورکھا لینڈ کا عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں ۔