جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا عجیب و غریب بیان ، کہا : بھگوا جرسی کی وجہ سےٹیم انڈیا کو ہار کا سامنا کرنا پڑا

,

   

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کی جیت کے سلسلہ پر بریک لگادیا ہے ۔ میزبان انگلینڈ کے 337 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 31 رن سے میچ ہار گئی ۔ ہندوستانی ٹیم کی شکست پر اب چاروں طرف سے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ہندوستانی ٹیم کی شکست پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

پی ڈی پی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ آپ مجھے اندھ وشواسی کہیں ، لیکن اس ( بھگوا ) جرسی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کے سلسلے کو روک دیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم کی یہ سات میچوں میں پہلی شکست تھی ۔ حالانکہ وہ اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس شکست سے اس کی صحت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے ۔ ٹیم انڈیا کو اب بنگلہ دیش اور سری لنکا سے میچ کھیلنا ہے ۔ وہیں انگلینڈ نے 8 میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کرلی ہے ۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، لیکن اس کی سیمی فائنل میں جگہ ابھی یقینی نہیں ہے ۔