جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے مرکزی حکومت کی جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مجوزہ میٹنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس میٹنگ میں شرکت کر کے اپنی بات رکھنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مرکزی سرکار ان جماعتوں کی بات کو سنے گی اور اس معاملے میں جو ٹھیک ہوگا وہ اقدام کرے گی۔موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ڈوڈہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘مرکز نے پہل کی ہے یہ جموں وکشمیر کے مستقبل کے بارے میں ایک اچھی بات ہے ، ہماری جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں ان کو اپنی بات رکھنی چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ مرکزی سرکار ان کی بات سنے گی اور اس کے متعلق جو ٹھیک ہوگا اس کی طرف چلے گی۔