جموں و کشمیر کی مخلوط ثقافت اور آپسی بھائی چارے پر حملے کئے گئے:راہل گاندھی

,

   

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور سینئرلیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کی مخلوط ثقافت اور آپسی بھائی چارے پر حملہ کرکے یہاں کے لوگوں کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی معیشت، سیاحت اور کاروبار کو شدید چوٹ پہنچائی گئی ہے۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں جمعہ کو یہاں کانگریس کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جموں و کشمیر امور کی انچارج رجنی پاٹل اور تقریباً تمام مقامی لیڈران موجود تھے۔