جموں و کشمیر کے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات ہوگی

   


نئی دہلی : جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے الزامات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ، پریس کونسل آف انڈیا نے اس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی ہے ۔کونسل کے چیئرمین جسٹس چندرمولی کمار پرساد نے جموں و کشمیر کے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ جسٹس پرساد نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی ہے ۔