سرینگر۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر نے بیان دیا کہ پلوامہ دہشت گرد حملوں کے بہانے شرپسند عناصر کے ہاتھوں جموں و کشمیر کے عوام کو ہراساں کرنا نہیں چاہئے اور سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کے انتقام کے بہانے عوام متاثر نہ ہو۔ محبوب مفتی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ کسی اور کے ناکردہ گناہ کی سزا جموں و کشمیر کے عوام کو نہ دی جائے اور ایسے موقعوں پر استحصال نہ کیا جائے۔ پی ڈی پی قائد کا بیان اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب جموں و بیرون ریاست عوام کی ناراضگی کے باعث پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ایسی ناراضگی، غم و غصہ کے ماحول میں عوام کو مذہبی بنیاد اور اپنی شناخت کی بناء پر ثابت قدمی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ماضی میں ایسا ہوتا آیا ہے کہ جب کبھی کوئی دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا ، کشمیریوں کی گرفتاریاں ہوئیں، جن میں لگ بھگ 100 فیصدی مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔