جموں و کشمیر کے لیے خصوصی وندے بھارت ٹرین متعارف

   

نئی دہلی:ریلوے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا خصوصی ورژن متعارف کیا جوجموں و کشمیر کے سخت موسم سرما کے حالات میں بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے کے لیے تیارکی گئی ہے۔ یہ ٹرین جلد ہی کٹرا۔ سری نگرراستے پر چلائی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق اس راستے کا کمشنر برائے ریلوے سیفٹی کے ذریعہ معائنہ کیاجا رہا ہے۔ نئی دہلی کے شکر بستی کوچنگ ڈپو میں کھڑی یہ ٹرین خصوصی موسمیاتی خصوصیات کی حامل ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلوے حکام نے کہا کہ یہ ٹرین ملک کے مختلف حصوں میں چلنے والی136 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے مقابلے میں کئی اضافی خصوصیات رکھتی ہے تاکہ جموں وکشمیرکے سخت حالات کا مقابلہ کرسکے ۔