سرینگر۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تربیت یافتہ 400 نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران فوج میں بھرتی عمل میں آئی۔ ریاست کے مرکز کے زیرانتظام ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی پریڈ تھی۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی جموں و کشمیر کے ریجمنٹل سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل کے جے ایس دھون نے پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر نوجوان فوجیوں کے سرپرستوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔