جموں و کشمیر ہندوستان کا داخلی مسئلہ : امریکہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آج ایک سینئر امریکی سفارتکار نے فیصلہ کیا کہ حکومت ہند سے جموں و کشمیر کو اپنا داخلی مسئلہ قرار دینے کے موضوع پر بات چیت کے بعد حکومت امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر ہمیشہ سے ایک اہم مسئلہ اور جذباتی مسئلہ بنارہا ہے ۔ امریکی سفارتکار نے کہا کہ ہندوستان واضح طور پر بین الاقوامی برادری سے کہہ چکا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ اس کا داخلی معاملہ ہے اور ہندوستان کے اس موقف کو حکومت امریکہ کی بھی مکمل تائید حاصل ہے ۔