اقوام متحدہ : ڈپٹی چیف روسی سفارت خانہ برائے ہند رومن بابوشگن نے کہا کہ روس نے اعادہ کیا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ میں اجلاس ہورہا تھا۔ علاوہ ازیں روسی سفیر برائے ہند نکولے کوداشیونے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جو بھی موجودہ مسائل ہیں ، ان کی یکسوئی بات چیت کے ذریعہ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی بنیاد پر ہونی چاہئے ۔
