جموں کا دورہ کریں گے امت شاہ، دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی کریں گے ملاقات

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کا دورہ کریں گے تاکہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ شاہ کا یہ دورہ راجوری میں دوہرے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ہو رہا ہے، جس میں سات لوگ مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جموں کے بی جے پی لیڈروں نے اس ہفتے کے شروع میں وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران مقامی لوگوں کے خدشات کو اجاگر کیا تھا۔بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، “وزیر داخلہ دوپہر میں ڈانگری گاؤں میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور اس سے ہمیں اپنے کیڈر کے حوصلے بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔”