سری نگر، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے تشخص کے تحفظ کے لئے ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے تشخص پر حملے کی تیاری ہورہی ہے لہذا ہمیں اکھٹا ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پارٹی دفتر پر کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔