جموں کی سرحدوں پر فوجی جوانوں کے پاس جدید ترین اسلحہ

   

جموں۔ سرحدوں پر فضا میں ڈرونز نمودار ہونے کے بڑھتے واقعات اور سرحد پار سے در اندازی کی کوششوں کے پیش نظر ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر فوج کو جدید ترین اسلحوں سے لیس کیا گیا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جموں خطے میں ایل او سی کے نزدیک علاقوں میں چوکسی کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو جدید ساز وسامان جیسے ایچ ڈی نائٹ وژن کیمرے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے باوجود بھی سرحد پار سے دراندازی جاری ہے ۔ پاکستان کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے فوجی جوانوں کو جدید ترین ساز وسامان سے مسلح کیا گیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے کہا کہ ڈرون خطروں سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ بتا دیں کہ جموں ایئر فورسز اسٹیشن پر ماہ رواں کے اوائل میں ہی اپنی نوعیت کا پہلا ڈرون حملہ ہوا تھا۔