جموں: جموں کے ادھم پور ضلع میں ریلوے اسٹیشن سے ایک کٹا ہوا ہاتھ برآمد ہوا جس وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ادھم پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے انسانی ہاتھ برآمد ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چند مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ہاتھ کو تحویل میں لے کر تحقیقا ت شروع کی۔ ریلوے اسٹیشن سے کٹا ہوا ہاتھ برآمد ہونے کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔