جموں کے دواخانوں میں سرجریز موخر

   

جموں: کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے صوبہ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہاسپٹلس میں معمول کی سرجریز کو موخر کیا ہے۔ صوبائی کمشنر جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہیکہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر صوبہ جموں کے تمام ہاسپٹلس میں سرجریز کو موخر کیا جا رہا ہے۔حکمنامے میں ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامے کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔بتادیں کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث مثبت کیسز اور اموات میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے ۔جموں وکشمیر انتظامیہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے اور یونین ٹریٹری کے چار اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ باقی اضلاع میں بھی جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔