جموں کے 5 اضلاع میں اسکول و کالجس دوبارہ کھل گئے

   

جموں ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی برخاستگی ، ریاست میں بری طرح متاثر روزمرہ کی سرگرمیاں آج سے جزوی طور پر بحال ہوگئی جب پانچ اضلاع میں تعزیری ضابطہ کی دفعہ 144 کے تحت نافذ امتناعی احکام اٹھالئے گئے اور اضلاع ڈوڈا اور کشتوار میں جاری کرفیو میں نرمی پیدا کی گئی۔ علاقہ جموں کے پانچ اضلاع میں تمام اسکولس اور کالجس دوبارہ کھل گئے اور اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں حاضری میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پانچ اضلاع جموں، کتھوعہ، گاما، ادھم پور اور ریاسی سے امتناعی احکام واپس لے لئے گئے اور تمام تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے۔