سری نگر: جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ آئندہ کچھ ماہ میں حکومت مختلف شعبوں میں مخلوعہ 50ہزا ر جائیدادوں کو پر کریں گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑے پیمانے پر ہونے والے روزگار میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سیب کی فصل کیلئے اسکیمات فراہم کرنے کے لئے مرکز کی مختلف ایجنسیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایگریکلچر کو آپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا سیب کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 5,000کروڑ روپے صرف کررہی ہے، اس سے 7لاکھ سیب کسانوں فائدہ ہوگا۔