جمہوریت خطرہ میں ہے، کڈیم سری ہری کی تقریر

   

حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے الزام لگایا کہ بی جے پی قوم کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج قوم کے لئے فیصلہ کن ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت کی بقاء کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔