* پٹنہ : مرکزی وزیر برائے مملکت صحت اشونی چوبے پر گہری نیلی سیاہی کی پوری بوتل پھینک دی گئی جس سے ان کا لباس اور گاڑی بری طرح داغدار ہوگئی۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر سیاہی پھینکی گئی ہے۔ وہ پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپٹل کے اس وارڈ کا دورہ کر کے واپس ہورہے تھے جس میں ڈینگو بخار کے مریض شریک ہیں جن میں سے ایک مبینہ طور پر تیز بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ سیاہی کی بوتل مرکزی وزیر پر خالی کردینے والا مبینہ طور پر جن ادھیکار پارٹی کا کارکن تھا جسے سابق رکن اسمبلی پپو یادو نے قائم کیا ہے۔