ہریدوار میں مسالخ پر پابندی پر اتراکھنڈ ہائیکور ٹ کا سوال
نینی تال : اتراکھنڈ ہائیکور ٹ نے کہا کہ کسی ملک کی تہذیب کا اندازہ اس کے اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک سے کیا جاتا ہے ۔ عدالت نے ضلع ہریدوار میں مسالخ پر پابندی عائد کرنے کے دستوری جواز پر سوالیہ نشان لگایا ۔ منگلور کے مقامی افراد کی جانب سے ضلع ہریدوار میں مسالخ پر پابندی کو چیالنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جسٹس الوک کمار ورما پر مشتمل ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب اقلیتوں کا تحفظ ہے ۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ پابندی نجی حق اور مذہبی امور کی آزادانہ انجام دہی کے حق کے خلاف ہے ۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہریداور میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ہے جہاں منگلور جیسے ٹاؤن میں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے ۔