جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت : برطانیہ

   

لندن: برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کہا ہے کہ ’مغرب اور اس کے اتحادیوں کو مطلق العنانیت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔‘ ہفتہ کو لز ٹرس نے روس اور چین خطرات کے حوالے سے اپنے جی سیون کے ہم منصبوں کی میزبانی کی۔برطانیہ کے شہر لیورپول میں دنیا کے امیر ترین ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس، برطانیہ کی ایک سال تک جاری رہنے والی جی سیون صدارت کا آخری اجلاس ہے۔