دستورمیں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ، استفادہ کیلئے تعلیمی ترقی ضروری، مدرسہ مصباح الھدیٰ کاماریڈی میں پرچم کشائی تقریب سے علماء کا خطاب
کاماریڈی : جمعیت العلماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدرجمعیت العلماء ہند کاماریڈی کی صدارت میں تقریب یوم جمہوریہ ھند کا تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا، محمد عبدلغعار نے پرچم کشائی کی مولانا مفتی محمد عمران خان سکریٹری جمعیت العلماء کاماریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی ہمارے بزرگوں نے شروع کی اور اس سلسلہ میں نہ صرف جیل کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انگریزوں نے ہندوستانیوں کو اپنا غلام بنا کر ظلم و ستم کا بازارگرم کردیا تھا، ہندوستان کو انگریزوں کے چنگل اور انکی غلامی سے آزاد کرانا بہت ضروری تھا، خصوصاً علماء دیوبند نے ملک کی آزادی کے لئے جانثاری کا ثبوت دیا، اس ملک کی آزادی میں بہت سوں کا خون بہا، نیز کئی لوگوں کے خون پسینے کا نتیجہ یہ ہوا کہ انگریز اس ملک ہندوستان کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے، اور ہندوستان 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا،آزادی کے بعد ماہر قانون ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور دیگر قانون دانوں نے ایک قانون سازی کمیٹی تشکیل دی، اور ملک کا ایسا صاف ستھرا آئین تیار کیا کہ ہر ایک ہندوستانی کو آزادی رائے حاصل ہے، اور ہر ایک کو اپنے مذہب پر مکمل آزادی کے ساتھ عمل کی اجازت حاصل ہے، آج ملک کا قانون تیار ہو کر کے تقریباً 72 سال ہوچکے ہیں، لیکن آج جمہوریت کا تحفظ نہیں ہے، نیز مفتی صاحب نے اپیل کی کہ حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدرجمعیت العلماء ہند نے بہت زور دیا ہے کہ آج تعلیمی میدان میں ہم مسلمانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ہم اس سے استفادہ اسی وقت کرسکتے ہیں اور جمہوریت پر عمل کرسکتے ہیں، جب ہمارے بچے اور ہم تعلیمی میدان میں ترقی کریں گے، جمہوریت کے جو ستون ہیں عدلیہ اور میڈیا ان دو میدانوں میں مسلمان پیچھے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے بچوں کو تعلیمی ترقی کی طرف میں لے آئے اور ان کی تعلیمی ترقی کی فکر کریں۔اس موقع پر حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیت العلمائحافظ محمد مشتاق احمد حلیمی (صدر مسجد نور) عبدالقیوم (صدر جمعیت العلمائحلقہ مدینہ) اسماعیل صاحب (صدرجمعیت العلماء حلقہ بلال) مولانا منظور عالم صاحب مظاہری (صدر جمعیت العلماء منڈل کاماریڈی) ۔حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی بینظامت کے فرائض انجام دے حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیت العلماء کاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا