سینٹو ڈومینگو 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جمہوریہ ڈومینیکن میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں دوبچوں سمیت 27 روسی سیاح زخمی ہوگئے ، جن میں سے سات کی حالت نازک ہے ۔جمہوریہ ڈومینیکن میں روسی سفارت خانے کی پنٹا کانا شاخ نے بتایا کہ منگل کی دوپہر کے بعد ایک بس جب روسی سیاحوں کو لے کر ہوائی اڈے جارہی تھی تبھی راستے میں یہ حادثے ہوا۔ بس میں 39 افراد سوار تھے ۔سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ، حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے لیکن متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں تین نابالغ بچے شامل ہیں ،جن میں ایک کی عمر پانچ سال اور دوسرے کی عمر 12 سال ہے ۔