جمہوریہ کانگو میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودیہ

   

ریاض20جولائی (یواین آئی) جمہوریہ کانگو میں 23 مارچ کی مہم کے سلسلے میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کے لیے قطری دارالحکومت دوحہ میں فریقین نے ایک جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس بڑی پیش رفت کا سعودی عرب نے خیرمقدم کیا ہے ۔ ریاض کی طرف سے اس سلسلے میں ہفتے کے روازایک باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔العربیہ کے مطابق کانگو کی حکومت اور 23 مارچ کی تحریک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے دونوں فریقوں نے اپنے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے ۔مملکت کی طرف سے جاری کردہ خیر مقدمی بیان میں کہا گیا ہے معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔