جمہوری قائدین آمریت کے خلاف مزید فعال ہوں، ہیومن رائٹس واچ

   

جنیوا : ہیومن رائٹس واچ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آمرانہ سوچ فروغ پا رہی ہے اور عالمی طاقتیں جمہوریت کا دفاع کرنے میں ناکام نظرآرہی ہیں۔یومن رائٹس واچ کے ترجمان کینتھ روتھ نے آج جمعرات، 13 جنوری کو ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری حکمرانوں کی جانب سے جمہوری اقداراورحقوق کی موثرحمایت کرنے میں ناکامی ہی دنیا میں بڑھتے ہوئے آمرانہ رویے کو فروغ دینے کا سبب بنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری طور پر منتخب لیڈران کی طرف سے کورونا وبا کے سبب بڑھتی ہوئی بے چینی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عالمی چیلنجزکے مقابلے میں جرأتمندانہ اور اصولی قیادت دکھانے کی اشد ضرورت ہے۔