ورنگل میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے مفت خدمات ، کانگریس قائد محمد فرقان کا خطاب
ورنگل ۔گریٹر بلدی ڈویژن 14، ایل بی نگر ورنگل میں کانگریس اقلیتی قائد محمد فرقان کی جانب سے خصوصی طور پر عوام کے لئے مفت ووٹر آئی ڈی انرولمنٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس پروگرام میں محمد عبدالقیوم سابق ڈائرکٹر زرعی مارکٹ اور دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے ۔اس موقع پر محمد فرقان نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری نظام کی تشکیل ووٹ سے ہوتی ہے اس لئے جمہوری نظام میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ۔ووٹ کے ذریعہ آپ ایسے نمائندوں کو اقتدار پر لاسکتے ہیں جن کے ذریعہ آ پ کی مذہبی آزادی کا زیادہ تحفظ ، دین و مذہب و تشخص کو نقصان نہ ہو ۔انہوںنے کہا کہ عنقریب ورنگل میں گرائجویٹ ایم ایل سی اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ایل بی نگر مرکز میں فری ووٹر آئی ڈی انرولمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سنٹر سے سینکڑوںلوگوں نے استفادہ کیا ہے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کے اندارج کے لئے آگے آئیں ۔انہوںنے کہا کہ مسلمان ووٹ کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے ۔ووٹ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے ۔ووٹ نہ دینا نقصان دہ ہے ۔مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن اور اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جمہویت میں ہر ووٹ قیمتی ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جی روی ،نریش ،فیاض ،افضل ،احمد ،سدانندم ،وینو ،متین ،ایم ڈی احمد ،ستیش اور دیگر موجود تھے ۔