واشنگٹن۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر جمی کارٹر سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ کارٹر نے 94 برس اور 172 دنوں کی عمر کے ساتھ سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے 41 ویں صدر صدر بش کا 30 نومبر 2018 ء کو 94 برس اور 171 دنوں کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔