نئی دہلی۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) جم آپریٹرز اور کھلاڑیوں کے ایک وفد نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ونئے مشرا کی قیادت میں دہلی کے نائبچیف منسٹر منیش سسودیا کو دہلی سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں کورونا وائرس کے سبب بند جم کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ایک میمورنڈم پیش کیا کیا اور جم بند ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی جیسے شدید مسائل کی وجہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔وفد میں درون اچاریہ بھوپندر دھون ، مسٹر اولمپیا مکیش سنگھ ، چراغ سیٹھی ، وشال کواترا ، ورلڈ چمپیئن سریندر سنگھ ، ورلڈ چمپیئن نرپل سنگھ ، سوجیت کھتری (درون اچاریہ جم) ، جم انسٹرکٹر ونئے سنگوان اور دیگر شامل تھے ۔