حیدرآباد ۔ 19 جنوری ( راست ) سابق پرنسپل للی روز ہائی اسکول مادنا پیٹ جناب سید آفتاب حسن فرزند ڈاکٹر بلقیس جہاں بیگم و سید خورشید حسن مرحوم ساکن انصاری انکلیو روبرو مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم کا آج رات اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 ؍ جنوری پیر کو بعد عصر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین قبرستان متصل شاہی مسجد بازار گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں 2 فرزند سید خورشید حسن ‘ سید اظہر حسن ‘ 2 دختران بشمول ڈاکٹر سیدہ انعم حسن شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لئے 7659817603, 7842836929 پر ربط کریں ۔
انتقال
OO قاضی فہیم الدین ولد قائم الدین کا اتوار کو بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد حاجی کمال دارالشفاء روڈ پر پڑھائی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ بود علی شاہ صاحب ؒ عثمان پورہ میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لئے 8309037922, 9885419663 پر ربط کریں
