ظہیرآباد ۔ جناب خان محمد لطیف خان ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف حیدرآباد کا سانحہ ارتحال اردو صحافت اور ملت اسلامیہ کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔ مرحوم کے تعلیمی شعبہ مںی گرانقدر اور ناقابل فراموش خدمات ہیں ۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے قائدین ریاستی صدر خالد حسین قیصری نائب صدر اصغر حسین سکریٹری میر ممتاز علی جوائنٹ سکریٹری سید عارف ، خازن محمد عبدالکلریم ، پریس سکریٹری محمد معین الدین ، میڈیا سکریٹری نصیرالدین ، لیڈی اسٹیٹ کنوینر محترمہ اسماء زرین ، محمد فاروق طاہر لیگل اڈوائزر ،عبدالمجید و دیگر اسٹیٹ اڈوائزری کونسلر کے ممبران نے مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کی اور دعاء کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ ان کے درجات کو بلند کرے ۔ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔