جناب خواجہ خلیل اللہ کا انتقال

   

حیدرآباد( راست ) جناب خواجہ خلیل اللہ سینئر کانگریس قائد سابق چیئرمین (حڈا ) و سابق چیرمین وقف بورڈ ہماچل ہریانہ و پنجاب کا انتقال ہوگیا۔گزشتہ چند دنوں سے وہ زیر علاج تھے۔ دوران علاج آج ان کا انتقال ہوگیا۔ جناب خواجہ خلیل اللہ کی نماز جنازہ اتوار کو بعد مغرب شاہی مسجد پبلک گارڈن میں ادا کی گئی اور تدفین خطہ صالحین دارالسلام روڈ پر عمل میں آئی ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7799991217 اور 9848032239 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے