جناب خواجہ کریم الدین کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بنجارہلز کے مشہور و معروف شخصیت جناب خواجہ کریم الدین ولد جناب خواجہ اکرام الدین عرف محمد نواب ساکن روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز کا آج طویل علالت کے بعد بعمر 91 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم سابق وطن موٹر اسکول کے بانی و مالک تھے ۔ فاتحہ سیوم 23 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے خواجہ عزیز الدین اومیگا ہاسپٹلس سے فون نمبر 8008033922 پر ربط کریں ۔