جناب سید احمد پاشاہ قادری کی اہلیہ محترمہ کا انتقال

   

حیدرآباد 19 جولائی ( راست ) جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کُلاہ ( معتمد عمومی کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین و سابق رکن اسمبلی ) کی اہلیہ محترمہ سیدہ اصغر النساء نسرین بنت حضرت سید خواجہ معین الدین حسینی علیہ الرحمہ (مشائخ ایچرانی ) کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 جولائی جمعہ بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید محی الدین پاشاہ قادری زرین کُلاہ ؒ نور خاں بازار میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ، سلطان الواعظین حضرت سید مرتضیٰ پاشاہ قادری زرین کُلاہؒ کی بہو اور حضرت مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری علیہ الرحمہ و حضرت مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کُلاہ کی بھاوج تھیں ۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کُلاہ اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 21 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد سید محی الدین پاشاہ قادری زرین کلاہ نور خان بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866112393 پر ربط پیدا کریں۔