حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) جناب سید ایوب حسینی آئی آر ایس فرزند حضرت سید خلیل اللہ حسینی ؒ کو اسسٹنٹ کمشنر آف کسٹمس اینڈ سی جی ایس ٹی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔مرکزی وزارت فینانس ‘ محکمہ مال کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق جناب سید ایوب حسینی جو کہ محکمہ کسٹمس میںطویل عرصہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ سے ترقی دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔جناب سید ایوب حسینی شہر حیدرآباد کے معززو ملت کے درد مند گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔3