گمبھی راؤپیٹ؍سرسلہ۔ 19؍ اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب محمد صلاح الدین آج منڈل ایگریکلچر آفیسر گمبھی راؤپیٹ ضلع سرسلہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا، واضح رہے کہ یہاں بحیثیت انچارچ خدمت گذار اگریکلچر آفیسر وینکٹیش کا تبادلہ شنکرپٹنم کیا گیا تھا جس کے بعد جناب صلاح الدین کو یہاں کی پوسٹنگ دی گئی،اس موقع پر اے ای اوز نے رعیتو ویدیکا میں نئے منڈل ایگریکلچر آفیسر کا استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا۔