جناب ظہیرالدین علی خان کی وصیت آج شاہی مسجد میں فاتحہ سیوم

,

   

حیدرآباد۔9۔اگسٹ (سیاست نیوز) جناب ظہیر الدین علی خان نے اپنی وصیت میں یہ تاکید کی تھی کہ ان کے انتقال کے بعد کسی کی آمد کے انتظار میں ان کی تجہیز وتکفین میں تاخیر نہ کی جائے بلکہ ممکنہ حد تک جلد ازجلد ان کی تجہیز و تکفین کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔ مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کے فرزندان و اہلیہ نے بعجلت ممکنہ تجہیزوتکفین کے عمل کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اسی لئے 7 اگسٹ بروز پیر شام قریب 6 بجے ان کے انتقال کی توثیق کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کی قیامگاہ ’پربت‘ منتقل کرنے کے ساتھ ہی دائمی سفر کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے 8 اگسٹ کی صبح کی اولین ساعتوں میں بعد نماز فجر نماز جنازہ وتدفین عمل میں لائی گئی تھی۔ جناب ظہیر الدین علی خان کے افراد خاندان نے وصیت کے اس حصہ کو عوام کے لئے جاری کیا اور ان سے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ جناب ظہیر الدین علی خان کے چاہنے والوں سے وہ دعاؤں کے خواستگار ہیں ۔ جناب ظہیر الدین علی خان کی فاتحہ سیوم 10 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز عصر شاہی مسجد باغ عامہ ‘نامپلی میں مقرر ہے۔بعد ازاں مرحوم کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کا اہتمام عمل میں آئے گا۔ شاہی مسجد باغ عامہ میں نماز عصر ٹھیک 5:15 بجے ادا کی جائے گی۔