جناب ظہیر الدین علی خاں صاحب کا جلسہ تعزیت

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : کپڑا بنک کے معاونین ، ادارہ سیاست ، فیض عام ٹرسٹ اور ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ، ایڈیٹر روزنامہ سیاست اتوار 13 اگست 10-30 ساعت دن بمقام کپڑا بنک ، چادر گھاٹ روڈ منعقد ہوگا ۔ پروفیسر کانچہ ایلیا ، پروفیسر عامر اللہ خاں ، جناب پی مدھو ، سابق رکن پارلیمنٹ اپنے تاثرات پیش کریں گے ۔ جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ اور ڈاکٹر شوکت علی مرزا ، منیجنگ ٹرسٹی ہیلپنگ ہینڈز نے تمام دوست احباب سے گزارش کی ہے کہ وہ اس جلسہ تعزیت میں شرکت کر کے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں ۔۔
جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم کا آج تعزیتی جلسہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تحریک میں سرگرم حصہ لینے والی طلبہ تنظیم تلنگانہ ودیانتلو ویدیکا (TVV) کی جانب سے منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم کا تعزیتی جلسہ ہفتہ 12 اگست کو شام 5 بجے مقرر ہے۔ مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں منعقد ہونے والے اس تعزیتی اجلاس میں سماجی و حقوق انسانی کے جہدکار ، سیول لبرٹیز قائدین ، صحافی ، ادیب و دانشور ، ظہیر صاحب مرحوم کے چاہنے والے شرکت کریں گے ۔ صدر TVV میڈی ناگیا صدارت کریں گے ۔ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر ہرگوپال ، ممتاز رائٹر این وینوگوپال ، پروفیسر کودنڈا رام عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء لیڈر سید سلیم پاشاہ ، پاشم یادگیری ، سیول سوسائٹیز کے نمائندے اور تلنگانہ موومنٹ کے جہدکاروں کا خطاب ہوگا ۔ سید سلیم پاشاہ نے قارئین سیاست ، ناظرین سیاست ٹی وی اور ظہیر صاحب کے چاہنے والوں سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔