ایک بے لوث خدمت گذار سے محروم ہوگئی : جوہر کانپوری
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جوہر کانپوری نے نمائندہ سیاست سید جلیل ازہر سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے جناب ظہیر الدین علی خاں کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ جب بھی ہم حیدرآباد مشاعروں میں شرکت کرتے تو روزنامہ سیاست کے دفتر بھی جایا کرتے تھے ۔ ظہیر الدین علی خاں کی بے مثال سادگی اور غریب عوام کے لیے ان کی تڑپ کو دیکھتے ہوئے ہمیں کافی مسرت ہوتی کہ وہ ہمیشہ دوسروں کی فکر کیا کرتے تھے ۔ ملت کے بے لوث خادم کی اچانک موت عظیم سانحہ ہے ۔ جوہر کانپوری نے کہا کہ جناب ظہیر الدین علی خاں کے انتقال سے انسانیت ایک بے لوث خدمت گذار سے محروم ہوگئی ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اطلاع پاکر کہ ظہیر الدین علی خاں کا اچانک انتقال ہوگیا میں نے دوران سفر ہی یہ اشعار لکھیں ہیں :
کیا کہوں کیا ظہیر صاحب تھے
مثل دریا ظہیر صاحب تھے
خدمت خلق ان کا شیوہ تھا
ایک فرشتہ ظہیر صاحب تھے