جناب عامرعلی خان کادورہ نظام آبادآج

   

نظام آباد:20؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان 21؍ اگست بروز جمعرات کو نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورہ کے موقع پر وہ قلعہ روڈ پر واقع مصطفی جمیل کے ’’جن میڈ لائف میڈیکل اسٹور‘‘ کا دوپہر2 بجے افتتاح انجام دیں گے اور بعد ازاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ ذمہ داران اور معزز شہریوں سے ملاقات کریں گے۔جناب عامر علی خان کے اس دورہ پر شہر میں ان کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مختلف تنظیموں اور سیاسی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ان سے ملاقات کریں گے اور ان کے خیرمقدمی پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں گے۔