بودھن : جناب عامر علی خان صاحب کو گورنر کے کوٹہ کے تحت ان کی بحیثیت ایم ایل سی کے عہدے پر نامزدگی یہ ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں اور اردو صحافت کے لئے باعث فخر ہے۔ سیاست نیوزبودھن سے شخصی طور پر ملاقات کرکے اور فون کے ذریعہ نونامزد ایم ایل سی قانون ساز کونسل ریاست تلنگانہ جناب عامر علی خان صاحب تک ان کے مبارکبادی کے پیام پیغام دینے کی درخواست کی جن میں قابل ذکر چیرمین ازاں بی ایڈ میناریٹی کالج خضر احمد، صدر ٹاؤن کانگریس شیخ محی الدین پاشاہ ، سابقہ کونسلر بلدیہ بودھن خواجہ فیاض الدین کے علاوہ کرسپانڈنٹ روزنامہ منصف عبدالقدوس رضوان، کرسپانڈنٹ رہنما ئے دکن محمد وقار الدین معراج ساجد خان اور تلگو روزنامہ ساکشی کے آر سی انچارج بودھن ڈیویژن گنگولو وغیرہ شامل ہے۔