ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف لینے اور ’سیاست‘ کی 75 سالہ تکمیل پر مولانا عبدالحمید السائح کی مبارکباد
بودھن۔ 18؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیتہ علماء بودھن نے پریس میٹ میں بتایا کہ 15 اگست 2024ء کو روزنامہ ’سیاست‘ کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 صفحات پر روزنامہ ’سیاست‘ کی خصوصی اشاعت پر دِل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش ہے۔ واضح رہے کہ بودھن میں مولانا وستانوی لائبریری انیسہ نگر میں تقریباً 20 سال سے روزنامہ ’سیاست‘ پابندی کے ساتھ شوق سے پڑھا جارہا ہے، خاص طور پر ریاست تلنگانہ کے حالیہ انتخابات میں روزنامہ ’سیاست‘ کا اور جمعیتہ علماء کا اہم کردار رہا ہے۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ کی ہر دِل عزیز شخصیت، قوم کے مخلص خدمت گزار، اُردو زبان کی قابل فخر شخصیت جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف لینے پر دِل و جان سے مبارکباد پیش ہے۔ اراکین جمعیتہ حافظ شیخ نعیم، مولانا عبدالعلیم، حافظ مبین، مولانا عبدالعظیم اشاعتی ، مولانا عبدالقدوس، مفتی یوسف، حافظ معین، حافظ محسن خان نے بھی مبارکباد پیش کی۔