جناب عامر علی خان کو مبارکباد

   

بھونگیر ۔20 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بھونگیر کے اہلیان مسلمان اور دوسروں کی جانب سے جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور صدر کل ہند ملکارجن کھرگے ، مسز سونیا گاندھی ، قائد اپوزیشن راہول گاندھی ، کے سی وینو گوپال گورنر تلنگانہ ، ڈپٹی سی ایم ملوبٹی وکرمارک ، کیپٹن اُتم کمار ریڈی ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے بھی اظہار تشکر کیا گیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ( مائینارٹی ڈپارٹمنٹ ) کوآرڈینٹر اسٹیٹ تلنگانہ محمد شریف کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عامر صاحب اقلیتوں کیلئے آواز اُٹھائیں گے ۔