کورٹلہ ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے حلف لینے کی اطلاع ملتے ہی مسلمانان کورٹلہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائدین، صحافی برادری، مسلم اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا سید مظہر قاسمی ڈسٹرکٹ صدر جمعیۃ العلماء جناب احمد عبدالنعیم مستاجر برگ آبنوس، محمد عبدالروف مستاجر برگ آبنوس کورٹلہ امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ الیاس احمد خان، محمد نعیم الدین، کانگریس پارٹی ڈسٹرکٹ نائب صدر اقلیتی سیل ، کانگریس پارٹی نائب صدر نعیم کانگریس پارٹی قائدین، محمد رفیع الدین، احمد عبدالقیوم، محمد نجیب الدین، پریس کلب صدر کورٹلہ ایم چندرا شیکھر نائب صدر، محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست، محمد ساجد علی نامہ نگار نیٹی منادیشم، جنرل سکریٹری پریس کلب کورٹلہ ملکارجن، محمد مبین نامہ نگار آندھرا پربھا نے عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے بحیثیت قانون ساز کونسل ممبر حلف لینے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر جن کے دل میں ملت کی خدمت کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کا بھرا ہوا ہے۔ مسلمانان تلنگانہ کے مسائل کی یکسوئی میں اپنا رول نبھائیں گے۔