نیالکل2/ اگست (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) سابق نائب صدرنشین بلدیہ سینئر کانگریس قائد محمد خواجہ میاں نے کہاکہ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان ،پروفیسر کودنڈارام کو ریاستی کابینہ میں ایم ایل سی ناموں کی دوبارہ منظوری اور گورنر کوروانگی پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار منمونیت کیا اور کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے تمام وعدوں کی تکمیل کی پاپند عہد ہے۔ عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کے بے باک قائد اخبار سیاست نے ہمیشہ اقلیتوں کی آواز بن کر مسلمانوں کے ہر مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں صنعتوں کے قیام کو ترجیجات دیتے ہوئے بڑئے پیمانے پر ملک کی مشہور صنعتوں کو ظہیرآباد کے مضافاتی علاقوں میں اس کا قیام عمل میں لارہے ہیں، جس کے بعد بیروزگار نوجوانوں کو خود مکتفی بنانے کیلئے صنعتوں کے ذریعہ تربیتی کلاسیس اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔ریاستی حکومت ریاست تلنگانہ کو آئی ٹی صنعتی شعبہ جات میں اولین مقام دلانے تمام طرح کے اقدامات انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں قائم ہونے کے بعد دیہی مواضعات کو شہری طرز پر ترقی حاصل ہوگئی۔