حیدرآباد : چندرائن گٹہ حیدرآباد کے عبداللہ قریشی صدر سٹی راہول گاندھی بریگیڈیر کی قیادت میں ایک وفد جس میں محسن بن علی پہلوان، سید زبیر الدین ، عبدالرحمن قریشی ، علی بن محسن نے جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و رکن قانون ساز کونسل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان صاحب نے محسن بن علی کی ہانگ کانگ میں منعقدہ کشتی کے مقابلہ میں کامیابی پر اکیس سو روپئے نقد انعام دیتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ محسن بن علی استاد صالح خلاقی اکھاڑے کے شاگرد ، ناصر خلاقی اسلم پہلوان کے شاگرد ہیں ۔