ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف برداری پر سدی پیٹ عوام کی مبارکباد
سدی پیٹ۔/17 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب عامر علی خاں اور پروفیسر کودنڈا رام کی ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف برداری کی اطلاع کے بعدسدی پیٹ کی عوام نے جشن منایا اورمٹھائیاں تقسیم کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممتاز و معروف اخبار اور سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو روز نامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں جو ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کے فرزند ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور صحافت کے میدان میں لوہا منوایا ہے یہی نہیں بلکہ مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود، تعلیمی و سماجی خدمات انجام دینے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ اس طرح جناب عامر علی خاں عوام میں کافی مقبول ترین شخصیت ہیں ان کے رکن قانون ساز کونسل کے انتخاب پر عوام میں بالخصوص اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے گرانقدر خدمات کے منتظر ہیں اور توقع ظاہر کی ہے کہ جناب عامر علی خاں بحیثیت رکن کونسل اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں سید ابراہیم، سعادت ،بابا فرید الدین، ظہیر الدین ، غوث محی الدین، محمد نواز اور دیگر شامل ہیں۔