جنگاؤں ۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمال شریف ایڈوکیٹ و نائب صدر اقلیتی سل کانگریس تلنگانہ ، محمد عبدالنعیم نے عادل آباد سے حیدرآباد تک وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک بڑا احتجاج اور جلسہ عام عادل آباد ، نرمل ، نظام آباد ، کاماریڈی کے علاوہ حیدرآباد ہاکی گراؤنڈ عیدگاہ بلالی پر ہزاروں مسلمانوں و دیگر طبقات کے ساتھ منعقد کرنے پر جناب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست کو دل کی گہرائیوں سے کل شام دفتر سیاست عابڈس حیدرآباد پر ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اُن کی نگرانی میں ریاست کے مسلمانوں کی جدوجہد اور خاص دعاؤں کے نتیجہ میں سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی بل کو جوں کا توں برقرار رکھنے کیلئے احکامات دیئے ہیں ۔